میاں بیوی کی ناراضگی دور کرنے کامجرب عمل

 


جیون ساتھی کی محبت حاصل کرنے اور دلوں میں سکون و الفت پیدا کرنے کے لیے قرآن کریم کی آیات نہایت مؤثر اور باکمال روحانی تاثیر رکھتی ہیں کیونکہ یہ اللّٰہ تعالیٰ کا کلام ہے اور اس میں شفاء، نور، برکت اور قلوب کو بدلنے والی تاثیر رکھی گئی ہے

اگر شوہر اور بیوی کے درمیان دوری ہو، رنجشیں ہوں، یا محبت کی کمی محسوس ہو رہی ہو، تو یہ عمل روحانی اور شرعی لحاظ سے ایک بہترین ذریعہ ہے محبت، مروّت اور رحمت کے حصول کا

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم

وَ مِنۡ اٰیٰتِہٖۤ اَنۡ خَلَقَ لَکُمۡ مِّنۡ اَنۡفُسِکُمۡ اَزۡوَاجًا لِّتَسۡکُنُوۡۤا اِلَیۡہَا وَ جَعَلَ بَیۡنَکُمۡ مَّوَدَّۃً وَّ رَحۡمَۃً ؕ اِنَّ فِیۡ ذٰلِکَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوۡمٍ یَّتَفَکَّرُوۡنَ

یہ آیت زوجین کے درمیان محبت، ہم آہنگی، مودّت اور رحمت کی بنیاد ہے

عمل کا طریقہ

. ہر روز باوضو ہو کر کسی پاک جگہ بیٹھیں، بہتر وقت فجر کے بعد یا عشاء کے بعد

پڑھتے وقت دھیان صرف اللّٰہ کی طرف اور اس نیت پر ہو کہ آپ کے اور آپ کے جیون ساتھی کے درمیان سچی محبت، روحانی تعلق اور باہمی سکون قائم ہو

پانی پہ دم کریں دم شدہ پانی محبت سے شوہر یا بیوی کو پلائیں یا کھانے میں شامل کر دیں

 اگر سامنے پلانا ممکن نہ ہو تو پانی پر دم کر کے کھانے پکانے یا چائے میں استعمال کیا جا سکتا ہے

 عمل کی مدت کم از کم 21 دن ہے، اور دورانِ عمل پنج وقتہ نماز کی پابندی لازمی ہے

 حلال رزق، نیک نیت، اور شرعی حدود کا لحاظ اس عمل کی قبولیت میں بنیادی کردار رکھتے ہیں

یہ روحانی عمل ناصرف ازدواجی تعلق کو مضبوط کرتا ہے بلکہ دلوں سے شکوے، بدگمانیاں، غصہ اور دوری کو بھی ختم کر کے محبت، رحمت اور ایک دوسرے کے لیے سکون کا ذریعہ بناتا ہے

یہ عمل کبھی کسی ناجائز یا حرام تعلق کے لیے نہ کیا جائے، بلکہ صرف حلال رشتے کے مضبوط ہونے کے لیے استعمال ہو

اللّٰہ تعالیٰ اس عمل کو آپ کے لیے باعثِ سکون، الفت اور دائمی محبت بنائے آمین

بدر علی ھوت

HOOAT ASTRO

🌟 بدَر علی ہُوّت کا تعارف 🌟 میں بدَر علی ہُوّت ہوں — ایک ایسا طالب علم اور راز شناس، جسے قدرت نے ایک خاص علم سے نوازا ہے۔ یہ علم صرف کتابوں سے حاصل نہیں ہوتا، بلکہ ایک روحانی عطا ہے، جو ستاروں، اعداد، اور باطنی کیفیتوں کے ذریعے انسانی زندگی کے پوشیدہ رازوں کو آشکار کرتا ہے۔ میرا کام صرف زائچے بنانا یا نجومی پیش گوئیاں کرنا نہیں، بلکہ روحانی رہنمائی، خوابوں کی تعبیر، اور مافوق الفطرت حقائق کو سمجھنا ہے۔ یہ علم عام نہیں، بلکہ ایک ایسی قدیم دانائی ہے جو صرف ان لوگوں کو عطا ہوتی ہے جو اس کے اہل ہوں۔ میری زندگی کا مقصد انسانوں کی مدد کرنا ہے —

Post a Comment

Previous Post Next Post