Today Horoscope
♈ برج حمل – 25 جولائی 2025
آج آپ کا موڈ بدلتارہے گا دوسروں کی باتوں کو دل پر نہ لیں نظر انداز کرنابہتر رہے گا خود پر اعتماد رکھیں احباب اچانک رابطہ کر سکتے ہیں جس سے خوشگوار یادیں تازہ ہوں گی شریکِ حیات سے بحث میں غلط فہمیاں پیدا ہو سکتی ہیں اس لیے نرم لہجہ اپنائیں احتیاط برتیں معاشی فیصلے میں جلد بازی نقصان دہ ثابت ہو گی آج کا دن معاشی لحاظ سے متوازن ہے لیکن بڑے فیصلے کل پر ٹالنا بہتر ہوگا صحت خراب ہوسکتی ہے ہاضمے اور بلڈ پریشر سے متعلق پرہیز ضروری ہے کسی قریبی شخص کی بات دل دکھا سکتی ہے لیکن تحمل مزاجی سے کام لیں آج نیا سفر یا طویل ڈرائیو سے گریز کریں بے چینی کے باوجود آپ کی مدافعتی قوت بہتر کام کرے گی خود کو آج کے دن سوشلائز رکھیں
اخراجات کنٹرول میں رہیں گے مگر آمدن بڑھانے کے مواقع محدود ہوں گے
چھوٹے اختلافات کو نظر انداز کریں، صلح کا پہل کریں
الجھن محسوس ہو سکتی ہے مگر آخر کار آپ کی سمجھداری جیتے گی
ہاضمہ بلڈ پریشر اور ذہنی تناؤ سے ہوشیار رہیں
غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں آرام کریں
قریبی لوگ اہم کردار ادا کریں گے، بات چیت میں نرمی رکھیں
دل کی بات فوراً ظاہر نہ کریں حالات کو وقت دیں
♉ برج ثور – 25 جولائی 2025
آج آپ کا دن سکون بھرا اور مشاہدات سے بھرپور ہو سکتا ہے کسی اہم معاملے پر گھر یا دفتر میں فیصلہ کن گفتگو متوقع ہے بات الجھانے کی بجائے نرمی سے سلجھائیں مالی لحاظ سے دن بہتر ہے اضافی اخراجات نا کریں شریکِ حیات یا قریبی رشتہ دار آپ سے جذباتی قربت چاہیں گے آج نئے چانس ملنے کے موقع ہیں مگر فوری فیصلہ نہ کریں پہلے مکمل تحقیق کریں آج سر درد یا جسمانی سستی محسوس ہو سکتی ہے ہوم ریمیڈی اور نیند پوری رکھنا فائدہ دے گا کاروباری افراد کے لیےدن بہتر لیکن محتاط حکمت عملی کا ہے پرانا قرض واپس ملنے کی امید ہے پرانی یادیں تازہ ہونے سے دل خوش ہو سکتا ہے سوشل میڈیا سے آج پرہیز رکھیں تو بہتر ہوگا خاموشی اور تنہائی میں کچھ وقت گزارنا سکون دے گا
غیر متوقع مالی فائدہ ہو سکتا ہے مگر احتیاط سے خرچ کریں
وقت، توجہ اور محبت درکار ہے نظر انداز نہ کریں
سکون غور و فکر اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا دن ہے
تھکاوٹ نیند کی کمی یا کمزوری محسوس ہو سکتی ہے
قریبی سفر بہتر ہو سکتا ہے مگر طویل مسافت ابھی مؤخر کریں
دل کی بات کہنے سے گریز کریں جذباتی فیصلے نہ کریں، مشورے لے کر قدم اٹھائیں
♊ برج جوزا – 25 جولائی 202
آپ کی فطری ہوشیاری اور دانشمندی آپ کو آج کامیابی کے قریب لاے گی آج آپ کو گفتگو میں احتیاط برتنی ہوگی ہوسکتا ہے کہ احباب آج آپ سے کسی بات سے ناراض ہوجائیں مالی معاملات میں آج تجربہ اور عقلی بصارت کام لانا ہوگی
مالی لین دین میں آج ہوشیاری سے کام لیں ورنہ دھوکہ ہو سکتا ہے شریکِ حیات کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملے گا مگر ایک دوسرے کو سمجھنا آج زیادہ ضروری ہوگا صحت کے معاملے میں تھکاوٹ یا نیند کی کمی محسوس ہو سکتی ہے تو آرام کو اولین ترجیح دیں آج نئی ملاقات یا کسی پرانی شخصیت سے رابطہ ہو سکتا ہے جو آپ کے لیے فائدہ مند رہے گا تعلیمی میدان میں طلبہ کے لیے آج کا دن بہتر ہے مگر توجہ بکھر سکتی ہے سوشل میڈیا یا دوستوں کے حلقے میں کوئی بحث طول پکڑ سکتی ہے اس لیے خاموشی بہتر ہے بیرون ملک سفر یا ویزہ سے متعلق اچھی خبر مل سکتی ہے کسی سے اچانک گفٹ یا مالی فائدہ بھی متوقع ہے
چالاکی سے بچیں اور کسی بھی معاہدے سے پہلے سب کچھ پڑھیں
اختلافات کے باوجود ربط ممکن ہے، دل کی بات سکون سے کریں
خیالات کی تیزی رہے گی مگر یکسوئی کے لیے وقت نکالیں
نیند کی کمی اور ذہنی تھکن آپ کو کمزور کر سکتی ہے
بیرون ملک سے متعلق اچھی خبر کا امکان ہے
پرانے دوست یا عزیزوں سے رابطہ ہوگا، بات چیت فائدہ دے گی
زبان اور رویے میں توازن رکھیں، نہایت ضروری ہے
♋ برج سرطان – 25 جولائی 2025
آج کا دن آپ کے لیے جذباتی طور پر گہرا اور روحانی طور پر پُراثر ہو سکتا ہے دل میں چلنے والی الجھنیں کسی قریبی شخص سے بات کر کے کم ہو سکتی ہیں آپ کی چھٹی حس آج آپکو محتاط رہنے کا کہہ سکتی ہے اس لیے کسی بھی فیصلے سے پہلے دل کی آواز سننا فائدہ مند ہوگا صحت کے معاملے میں پانی کی کمی سے متعلق علامات پر دھیان دیں پرانے دوست یا خاندان کے بزرگ آپ کے لیے مددگار ثابت ہو سکتے ہیں شریکِ حیات یا کسی قریبی رشتہ دار سے پرانی غلط فہمی دور ہونے کا امکان ہے مالی معاملات میں محتاط رہیں کیونکہ کوئی غیر متوقع خرچ پریشان کر سکتا ہے کاروباری افراد یا ملازمین کے لیے آج کسی رازدارانہ بات کو چھپانا بہتر ہے
آج خاموشی اور عبادت آپ کو اندرونی سکون دے سکتی ہے طلبہ کے لیے آج کا دن زیادہ پڑھائی کی طرف مائل نہیں مگر کسی ایک مضمون میں دلچسپی بڑھے گی آج کا دن کسی پر بھروسہ کرنے سے پہلے سوچنے کا ہے سفر میں دھیان اور نظم و ضبط ضروری ہوگا خوابوں میں اشارے مل سکتے ہیں اس لیے روحانی کیفیت پر توجہ دیں
غیر ضروری اخراجات سے بچیں، رقم محفوظ رکھنا بہتر ہوگا
جذباتی گفتگو سے فاصلے کم ہوں گے، صلح کی فضا بنے گی
کشمکش اور اضطراب ہو سکتا ہے مگر دعا اور خاموشی سکون دے گی
پیٹ جگر اور پانی کی کمی سے متعلق احتیاط ضروری ہے
چھوٹے سفر بہتر ہوں گے مگر لمبے سفر مؤخر کریں
بزرگوں یا روحانی شخصیات سے فائدہ ہو سکتا ہےکسی پر بھروسہ کرنے سے پہلے مکمل یقین کریں، رازداری رکھیں
♌ برج اسد – 25 جولائی 2025
آج آپ پراعتماد رہیں گے شوخی سے پرہیز کریں کسی معاملے میں قیادت یا فیصلہ سازی کی توقع آپ سے کی جائے گی اور آپ کی رائے اہم سمجھی جائے گی مالی لحاظ سے دن اچھا ہے مگر آمدن سے زیادہ خرچ کرنے کی خواہش پر قابو رکھیں شریک حیات کے ساتھ تعلقات میں وقتی تلخی یا بےچینی ہو سکتی ہے اس لیے نرم لہجہ اور سمجھداری ضروری ہے کاروباری افراد کے لیے آج نئی ڈیل یا نیا راستہ کھلنے کا امکان ہے مگر ہر پہلو پر غور کریں صحت کے معاملے میں بلڈ پریشر یا سینے کی جلن جیسی شکایات ابھر سکتی ہیں جن پر فوری توجہ دیں آج کسی قریبی دوست کی بات دل کو لگ سکتی ہے آج آپ کی شخصیت دوسروں پر اثر ڈال سکتی ہے طلبہ کے لیے تعلیمی میدان میں آج کچھ نئی سوچ پیدا ہو سکتی ہے سوشل میڈیا پر کوئی بات یا پوسٹ متنازع ہو سکتی ہے اس لیے محتاط رہیں
نیا موقع مل سکتا ہے، مگر پیسہ سنبھال کر رکھیں وقتی تناؤ ممکن ہےخاموشی اور برداشت سے کام لیں خود اعتمادی بڑھے گی مگر غصے پر قابو رکھیں بلڈ پریشر سینے کی جلن یا تھکن ممکن ہے آج لمبے سفر کے لیے حالات موافق نہیں التوا بہتر ہےاثر انگیز باتیں دوسروں پر گہرا تاثر ڈالیں گی
اپنی بات میں نرمی رکھیں انا سے دور رہیں
♍ برج سنبلہ – 25 جولائی 2025
آج آپ کا دن ہر معاملے میں احتیاط طلب ہےسوچ کی گہرائی بڑھے گی مگر تنقید سے گریز کریں
چھوٹے چھوٹے معاملات پر آپ کی توجہ دوسروں کو حیران کر سکتی ہے لیکن اسی خوبی کی وجہ سے آپ بڑے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں دفتر یا کاروباری میدان میں آپ کی محنت کی تعریف ہو سکتی ہے مگر دوسروں پر زیادہ تنقید نہ کریں شریکِ حیات سے متعلق کوئی پرانی بات ذہن پر بوجھ ڈال سکتی ہے لیکن بات چیت سے غلط فہمیاں دور ہو سکتی ہیں مالی معاملات میں استحکام کا دن ہے مگر فضول خرچ سے گریز کریں صحت کے لحاظ سے معدہ، نیند یا کمزوری جیسے مسائل سامنے آ سکتے ہیں معدے نیند اور توانائی کی سطح پر توجہ دیں قریبی سفر اچھا رہے گا طویل سفر مؤخر رکھیں ہر بات سب کو نہ بتائیں خاموشی میں طاقت ہے خود پر سختی نہ کریں نرمی اور سکون کو اہمیت دیںآج کوئی پرانا منصوبہ اچانک مکمل ہونے کی طرف جا سکتا ہے آپ کی خاموشی اور مشاہدہ بہت کچھ واضح کر دے گا طلبہ کے لیے آج یکسوئی کا دن ہے مگر کسی ایک مضمون میں اکتاہٹ آ سکتی ہے سوشل میڈیا سے دوری اور فطرت سے قربت آپ کے لیے بہترین رہے گی
مستحکم مگر محدود بچت کو ترجیح دیں
چھوٹی باتوں کو نظر انداز کریں دل کی گہرائی سے بات کریں
♎ برج میزان – 25 جولائی 2025
آج کا دن الجھنوں بھراثابت ہوگا یہ الجھنیں آپ کو اندر سے پریشان رکھ سکتی ہیں دوسروں کو خوش رکھنے کی کوشش میں خود کو نظر انداز نہ کریں کاروباری معاملات میں شراکت داری سے متعلق کوئی اہم فیصلہ سامنے آ سکتا ہے مگر فوری ردعمل سے گریز کریں شریکِ حیات سے دل کی بات کہنے کا موقع ملے گا اور تعلق میں نرمی پیدا ہو سکتی ہے مالی اعتبار سے دن بہتر ہے مگر کسی کی مالی مدد کرتے وقت اپنی حیثیت کا ضرور خیال رکھیں صحت میں تھکن کمر درد یا آنکھوں سے متعلق علامات محسوس ہو سکتی ہیں آج کوئی پرانا دوست یا جاننے والا رابطہ کر سکتا ہے جو ذہنی سکون کا باعث بنے گا سماجی رابطے یا کسی تقریب میں آپ کی موجودگی خاص محسوس ہو گی آپ کی شخصیت دوسروں پر مثبت اثر ڈال سکتی ہے مگر اپنی کمزوری کسی پر ظاہر نہ کریں معاشی استحکام ممکن ہے مگر اخراجات پر کنٹرول ضروری ہے ہم آہنگی کے لیے وقت اور توجہ دینا لازمی ہے تذبذب اور حساسیت کا غلبہ ہو سکتا ہے تنہائی سکون دے گی آنکھوں کمر اور ذہنی دباؤ سے متعلق احتیاط کریں مختصر سفر یا عزیزوں سے ملاقات مثبت ثابت ہو سکتی ہےتقریبات یا ملاقاتیں فائدہ دیں گی مگر رازداری رکھیں دوسروں کی خاطر خود کو مت بھولیں حد بندی رکھیں
♏ برج عقرب – 25 جولائی 2025
آج کا دن روحانی طاقت کے احساس بھرا ثابت ہونے والا ہے آپ دوسروں کے ارادے اور جذبات جلد سمجھ لیں گے مگر بہتر ہوگا کہ ہر چیز کا اظہار فوری نہ کریں مالی لحاظ سے دن بہتر ہو سکتا ہے مگر کوئی پرانا قرض یا مالی رکاوٹ ذہن پر بوجھ ڈال سکتی ہے شریکِ حیات یا محبوب سے پرانی بات پر بحث ہو سکتی ہے اس لیے نرمی اور سمجھداری ضروری ہے کسی خفیہ منصوبے یا کاروباری راز کو آج افشا نہ کریں صحت کے معاملے میں آنتوں، یورین یا اعصابی نظام پر دھیان دینا ہوگا طلبہ کے لیے آج گہرائی سے پڑھائی کا وقت ہے مگر جذباتی خلفشار سے بچنا ہو گا سفر کے دوران غیر متوقع رکاوٹ یا ذہنی بے چینی محسوس ہو سکتی ہے اس لیے عبادت خاموشی اور مثبت سوچ کو اپنائیں آپ کی کشش اور شخصیت دوسروں کو متاثر کرے گی مگر اس کے ساتھ حسد کا سامنا بھی ہو سکتا ہے مالی دباؤ کم ہو سکتا ہے مگر پرانی رکاوٹیں باقی رہیں گی جذبات میں شدت رہے گی تحمل سے بات کریں گہرائی شک اور تجزیہ آپ پر غالب رہ سکتا ہے نیند اور اعصابی تناؤ پر قابو پائیں غیر متوقع مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے بہتر ہے کہ آج آرام کریں کچھ لوگ آپ سے متاثر ہوں گے تو کچھ حسد کریں گے
♐ برج قوس – 25 جولائی 2025
آج کا دن کچھ نیا کرنے کے احساس کا ہوگا دل میں کسی نئی راہ پر نکلنے کا جذبہ ہوگا مگر عملی زندگی میں کچھ رکاوٹیں آ سکتی ہیں مالی طور پر بہتر مواقع نظر آ رہے ہیں مگر خرچ اور بچت کے درمیان توازن رکھنا ضروری ہوگا شریکِ حیات یا محبوب کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملے گا مگر چھوٹی باتوں کو نظر انداز کرنا سیکھیں صحت کے حوالے سے جوڑوں کا درد یا جسمانی تھکن محسوس ہو سکتی ہے اس لیے مکمل آرام اور پانی کا استعمال زیادہ رکھیں آج بیرون ملک سے متعلق کچھ سننا پڑ سکتاہے تعلیمی روحانی یا فکری معاملات میں دل لگے گا سوشل میڈیا پر کوئی بات یا پیغام وائرل ہو سکتا ہے اس لیے جو کچھ شیئر کریں سوچ سمجھ کر کریں دوستوں سے ملاقات یا دعوت میں شمولیت متوقع ہے آج کی گفتگو کسی کی زندگی بدل سکتی ہے اس لیے الفاظ کے استعمال میں سنجیدگی دکھائیں نیا موقع یا مالی پیش رفت ممکن ہے مگر فضول خرچی سے پرہیز کریں محبت میں نرمی، وقت دینا اور برداشت اہم ہوں گے نیا سیکھنے سوچنے اور سمجھنے کا دن ہے جسمانی تھکن جوڑوں کی سوجن یا پانی کی کمی ہو سکتی ہے بیرون ملک یا طویل سفر کے آثار نمایاں ہیں، تیار رہیں نئی ملاقات یا فکری گفتگو فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہےجوش میں فیصلے نہ کریں، بات چیت میں احتیاط رکھیں
♑ برج جدی – 25 جولائی 2025
اج کا دن ذمہ داریوں کے احساس بھرا ثابت ہورہاہے مالی معاملات میں استحکام نظر آ رہا ہے مگر ابھی بڑی سرمایہ کاری سے گریز کریں کسی سینئر فرد یا افسر کی طرف سے دباؤ یا تنقید ہو سکتی ہے مگر آپ کا صبر اور پیشہ ورانہ انداز کام آئے گا شریکِ حیات سے اختلاف یا خاموشی کا ماحول رہ سکتا ہے دل کی بات کہہ دینا بہتر ہوگا صحت کے لحاظ سے ہڈیوں جوڑوں یا کمر کے درد کا اندیشہ ہے مکمل آرام اور متوازن غذا ضروری ہے طلبہ کے لیے آج کا دن سنجیدہ مطالعہ اور منصوبہ بندی کا ہے آج کوئی پرانا خواب یا مقصد پھر سے توجہ مانگ سکتا ہے سوشل حلقوں میں آپ کی خاموشی بھی ایک مضبوط پیغام بن سکتی ہے کوئی بڑی خبر یا ذمہ داری آپ کے سپرد ہو سکتی ہے جس سے زندگی کا رخ بدلے گا استحکام رہے گامگر بڑی رقم خرچ کرنے سے پرہیز کریں خاموشی کو توڑیں رشتہ مضبوط ہوگاسنجیدگی غور و فکر اور حکمت عملی کا دن ہےہڈیاں کمر اور جسمانی تھکن کا اندیشہ ہے آج سفر سے زیادہ کام کی جگہ پر توجہ دینا بہتر ہوگا اثر پذیری خاموش انداز میں ظاہر ہوگی تنقید کو دل پر نہ لیں اور خود کو ذہنی دباؤ سے بچائیں
♒ برج دلو – 25 جولائی 2025
آج آپ کا دن عملی اقدامات بھرا ثابت ہوسکتا ہے مالی معاملات میں احتیاط ضروری ہے خاص طور پر کسی دوست یا قریبی شخص سے لین دین سوچ سمجھ کر کریں شریکِ حیات یا محبوب کے ساتھ تعلق میں ذہنی فاصلہ محسوس ہو سکتا ہے مگر محبت کے اظہار سے یہ دوری ختم ہو سکتی ہے صحت کے معاملے میں بےچینی، نیند کی کمی یا ذہنی دباؤ کا سامنا ہو سکتا ہے سادہ غذا اور خاموشی سکون دے گی آج آپ کی کوئی بات یا تجویز دوسروں کے لیے راہ دکھانے والی ہو سکتی ہے تعلیمی یا تخلیقی افراد کے لیے یہ دن خاص توانائی رکھتا ہے سوشل میڈیا یا آن لائن رابطے کسی نئے موقع کی طرف لے جا سکتے ہیں سفر کا ارادہ ہو تو اچانک تبدیلی ممکن ہے اس لیے لچکدار رہیں غیر متوقع اخراجات ممکن ہیں، احتیاط ضروری ہےجذبات کی شدت کے بجائے ذہنی ہم آہنگی پر توجہ دیں بےچینی تیزی اور سوچوں کی بہتات رہے گی نینداعصاب اور ذہنی سکون کا خاص خیال رکھیں مختصر سفر بہتر ہوگاطویل سفر میں رکاوٹ آ سکتی ہے بات چیت سے نئے در کھل سکتے ہیں مگر رازداری رکھیں ہر بات فوراً ظاہر نہ کریں، اور مشورہ ضرور لیں
♓ برج حوت – 25 جولائی 2025
اج اپ کی فراست اقر چھٹی حس کی صلاحیتیں عروج پہ ہیں مگر خود کو نظر انداز نہ کریں مالی معاملات میں بہتری کا امکان ہے مگر کسی پر بھروسہ کرنے سے پہلے پوری تحقیق کریں شریکِ حیات یا قریبی شخص کے ساتھ کوئی بات دل کو لگ سکتی ہے اس لیے نرم لہجہ اور صلح جو رویہ اپنائیں صحت کے لحاظ سے آج ذہنی دباؤ، سانس یا نیند سے متعلق تکلیف ہو سکتی ہے سادہ ماحول اور خاموشی فائدہ دے گی کوئی پرانا خواب یا یاد دل کو گھیر سکتی ہے آج آپ کی تخلیقی صلاحیت عروج پر ہو سکتی ہے اس لیے آرٹ، میوزک یا روحانی سرگرمیوں میں وقت گزاریں طلبہ کے لیے آج کا دن تصوراتی خیالات میں گزر سکتا ہے اس لیے یکسوئی پر توجہ دیں کسی غیبی مدد یا دعا سے سکون محسوس ہو سکتا ہے سفر کا موقع ملے تو عبادت اور ذکر کے ساتھ سفر شروع کریں چھوٹے مالی فائدے ممکن ہیں، مگر بڑی امیدوں سے پرہیز کریں جذباتی نرمی اور خاموشی رشتے میں توازن لائے گی حساسیت تخیل اور روحانی خیالات کا غلبہ ہو سکتا ہےسانس نیند اور ذہنی تھکن کا خیال رکھیں مختصر یا روحانی نوعیت کا سفر فائدہ دے گاہر کسی کے ساتھ دل نہ لگائیں، خود کو محفوظ رکھیں ضرورت سے زیادہ حساس نہ بنیں، حقیقت پر بھی نظر رکھیں
Badar Ali Hooat