Scorpio میں Mars Transit علمِ نجوم کے مطابق مریخ کو آتش اور قوتِ ارادی کا سیارہ کہا جاتا ہے یہ سیارہ نہ صرف عمل و اقدام کی علامت ہے بلکہ انسانی وجود میں بہادری، ہمت، جوش اور مقابلے کی روح پیدا کرتا ہے مریخ وہ کاسمک توانائی ہے جو انسان کے خون میں حرکت، ذہن میں جرات اور ارادے میں حرارت پیدا کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ اسے کائناتی کمانڈر کہا جاتا ہے مریخ کے زیرِ اثر جنگ، ٹیکنالوجی، توانائی، آتش، بجلی، لوہا، اور ہر وہ قوت آتی ہے جو حرکت اور تباہی دونوں کی صلاحیت رکھتی ہے
27 اکتوبر 2025 کو دوپہر 2 بجکر 43 منٹ پر مریخ اپنے ہی برج عقرب میں داخل ہو گا اور 7 دسمبر 2025 تک وہاں قیام کرے گا نجومی اصول کے تحت جب کوئی سیارہ اپنے ہی برج میں داخل ہوتا ہے تو اس کی طاقتی لہریں انتہائی طاقتور اور مؤثر ہو جاتی ہیں عقرب چونکہ پانی کی علامت ہے مگر اس کے باطن میں آگ پوشیدہ ہے اس لیے مریخ کا یہاں داخل ہونا آتش و آب کے امتزاج سے ایک زوردار توانائی پیدا کرے گا جس کے اثرات زمین کے گہرے حصوں سے لے کر انسانی شعور تک محسوس کیے جائیں گے
پاکستان کے نجومی زائچے میں یہ ٹرانزٹ ساتویں نجومی گھر کو فعال کرے گا جو تعلقات، معاہدات، عوامی ردعمل اور دشمن ممالک سے تعلقات کی علامت ہے مریخ جب یہاں آتا ہے تو قوم کے اجتماعی جذبے میں شدت پیدا ہوتی ہے معاملات تیزی سے آگے بڑھنے لگتے ہیں مگر ساتھ ہی مزاج میں سختی، جلد بازی اور ردعمل کی کیفیت بھی بڑھتی ہے چونکہ مریخ اپنے ہی برج میں ہے اس لیے یہ وقت دشمنوں پر غلبے، دفاعی طاقت کے استحکام اور قوتِ ارادی میں اضافے کا ہے
ملک میں دفاعی منصوبے یا سیکیورٹی سے جڑے فیصلے سامنے آ سکتے ہیں حکومت خطرات کے پیشِ نظر اپنے نظام کو مضبوط کرے گی توانائی، معدنیات، اور عسکری ترقی کے میدان میں حرکت نمایاں ہو گی زلزلوں، زمینی ارتعاش یا آتش سے جڑے معمولی واقعات بھی ممکن ہیں کیونکہ مریخ جب عقرب کے زیر اثر ہوتا ہے تو زمین کی اندرونی قوتیں متحرک ہو جاتی ہیں
اس دور میں خواتین سے متعلق پالیسیوں میں عدم توازن یا عوامی سطح پر منفی بیانیہ ابھر سکتا ہے کیونکہ عقرب کی توانائی چھپی ہوئی باتوں کو ظاہر کرتی ہے مگر چونکہ مریخ کا زحل سے کوئی سخت پہلو (aspect) نہیں بن رہا اس لیے بڑے حادثات یا تباہ کن نتائج کے امکانات کم ہیں
نجومی طور پر یہ ٹرانزٹ پاکستان کے لیے ایک ایسی توانائی لائے گا جو دفاع، خوداعتمادی اور قومی غیرت میں اضافے کا باعث بنے گا مگر اس کے ساتھ نظم و صبر بھی لازم ہے کیونکہ مریخ جب جوش میں ہو تو اسے قابو میں رکھنا ہی اصل دانائی ہے اس دوران دعا، ضبط، تحمل اور روحانی توازن برقرار رکھنا ضروری ہے کیونکہ عقرب میں مریخ بیداری بھی دیتا ہے اور آزمائش بھی یہ وقت وہ لمحہ ہے جب قوم اگر اپنی قوت کو منظم کرے تو ترقی اور وقار کی نئی راہیں کھل سکتی ہیں
سب بروج پہ اس کے ممکنہ اثرات
برج حمل (Aries)
مریخ آپ کے آٹھویں گھر میں داخل ہو رہا ہے اس سے اندرونی بے چینی اور تنازعات کے امکانات بڑھ سکتے ہیں جسمانی تکلیف، ہاضمے یا صفرا سے متعلق مسائل ہو سکتے ہیں خاندانی معاملات میں احتیاط رکھیں اور بول چال میں نرمی اختیار کریں
علاج: چنے کی دال یا کسی کھانے کی چیز کا صدقہ دیں
برج ثور (Taurus)
مریخ آپ کے ساتویں گھر میں رہے گا یہ ازدواجی یا شراکتی رشتوں میں تناؤ پیدا کر سکتا ہے شریک حیات کے ساتھ بحث و تکرار سے بچیں کاروبار میں غیر ضروری خطرہ نہ لیں
علاج: منگل کے دن لڑکیوں کو مٹھائی یا تحفہ دیں اور ان کی دعا لیں
برج جوزا (Gemini)
مریخ آپ کے چھٹے گھر میں داخل ہو گا جو مقابلہ، دشمنوں پر غلبہ اور کامیابی کی علامت ہے صحت بہتر رہے گی اور مالی فائدہ مل سکتا ہے مگر غصے پر قابو رکھنا ضروری ہے
برج سرطان (Cancer)
مریخ آپ کے پانچویں گھر میں داخل ہو گا یہ بچوں کی صحت، تعلیم یا جذباتی فیصلوں میں دباؤ پیدا کر سکتا ہے پیٹ کے مسائل یا بے سکونی ہو سکتی ہے
برج اسد (Leo)
مریخ آپ کے چوتھے گھر میں رہے گا جس سے گھر کے ماحول میں تناؤ یا دل کے معاملات میں بے چینی بڑھ سکتی ہے ماں کی صحت کا خیال رکھیں آگ یا بجلی سے متعلق احتیاط کریں
علاج: درخت کو پانی دیں یا کسی محتاج کو دودھ پلائیں
برج سنبلہ (Virgo)
مریخ آپ کے تیسرے گھر میں داخل ہو گا جو عزم، حوصلے اور طاقت میں اضافہ کرے گا دشمنوں پر قابو اور عزت میں اضافہ ممکن ہے مگر ضد سے بچیں
علاج: بھائی بہنوں کے ساتھ حسن سلوک رکھیں
برج میزان (Libra)
مریخ آپ کے دوسرے گھر میں رہے گا بول چال میں سختی یا رشتوں میں تناؤ پیدا کر سکتا ہے مالی نقصان یا کھانے سے متعلق بے احتیاطی سے بچیں
برج عقرب (Scorpio)
مریخ آپ کے پہلے گھر میں رہے گا اس سے طاقت، اعتماد اور خود پر قابو بڑھے گا مگر غصہ یا ضد نقصان دے سکتی ہے ڈرائیونگ یا آتش سے متعلق امور میں احتیاط رکھیں
علاج: کسی سے مفت چیز نہ لیں
برج قوس (Sagittarius)
مریخ آپ کے بارہویں گھر میں ہو گا اخراجات اور تناؤ بڑھ سکتے ہیں نیند متاثر ہو سکتی ہے اس دوران روحانی توجہ اور مراقبہ بہترین فائدہ دے گا
علاج: منگل کے دن مٹھائی یا صدقہ تقسیم کریں
برج جدی (Capricorn)
مریخ آپ کے گیارہویں گھر میں رہے گا یہ دوستوں کے تعاون، مالی فائدے اور عزت میں اضافے کا وقت ہے منصوبہ بندی اور محنت سے کامیابی ممکن ہے
علاج: کسی بزرگ کو دودھ یا میٹھا پیش کریں
برج دلو (Aquarius)
مریخ آپ کے دسویں گھر میں رہے گا یہ کیریئر، شہرت اور عزت بڑھانے والا وقت ہے مگر جلد بازی اور ضد سے بچیں
علاج: بے اولاد افراد یا ضرورت مندوں کی مدد کریں
برج حوت (Pisces)
مریخ آپ کے نویں گھر میں ہو گا یہ سفر، علم اور روحانیت کے دروازے کھولے گا مگر اختلافات یا بحثوں سے دور رہیں
علاج: صدقہ منگل کے دن دیں اور غریبوں کو کھانا کھلائیں
یہ وقت مجموعی طور پر بہادری، جذبہ عمل اور تبدیلی کا ہے لیکن مریخ کی تیز توانائی کو نظم میں رکھنا ضروری ہے تاکہ فائدہ حاصل ہو اور نقصان سے بچا جا سکے

