یاقوت ایک نہایت قیمتی، طاقتور اور روحانی پتھر ہے جو سورج سے منسوب ہے اسے انگریزی میں Ruby کہا جاتا ہے اور عربی میں یاقوت کہا جاتا ہے یہ پتھر سرخ رنگ میں پایا جاتا ہے جس کا تعلق سورج کی آگ، توانائی اور روحانی روشنی سے جڑا ہے نجومی و روحانی راز کے مطابق یاقوت صرف ایک پتھر نہیں بلکہ سورج کی روحانی طاقت ہے جو انسان کے اندرونی تاریکی کو روشنی میں بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے
یاقوت سورج کے زیر اثر ہے اور برج اسد
(Leo)
کا حاکم پتھر ہے اس کا تعلق قیادت، عزت، شہرت، روحانی توانائی، خود اعتمادی، کامیابی اور رعب و دبدبہ سے ہوتا ہے جن افراد کے زائچے میں سورج کمزور ہو یا وقار، دلی طاقت یا اعتماد کی کمی ہو، ان کے لیے یاقوت ایک روحانی نعمت ہے اس کے علاوہ یہ
Venus
سے جڑا ہے جو لوگ زہرہ کی رجعت میں مبتلا ہوں وہ اسے لازمی پنیں کہ اس کے پہننے سے زہرہ کی رجعت ختم ہوتی ہے
یاقوت اپنی شفافیت، چمک، اور گہرے سرخ رنگ کی وجہ سے دل کو فوراً اپنی طرف کھینچ لیتا ہے اس کی چمک صرف ظاہری نہیں بلکہ باطنی بھی ہے کیونکہ یہ وہ پتھر ہے جو دل کے قریب پہنا جاتا ہے اور دل کی کیفیت کو بدلنے کی طاقت رکھتا ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ خالص یاقوت کو اگر سورج کی روشنی میں رکھا جاے تو اس کی انرجی میں مزید اضافہ ہوتاہے
یاقوت کے حیرت انگیز فوائد
. روحانی طاقت میں اضافہ
یہ پتھر روحانی روشنی، ذکر، عبادت اور باطنی استقامت میں اضافہ کرتا ہے
. اعتماد اور وقار
یاقوت پہننے والا شخص لوگوں میں اپنی شخصیت کا نقش چھوڑتا ہے
. دلی سکون
دل کی بےچینی، وسوسے اور اندرونی کمزوریوں کو ختم کرتا ہے
. رعب اور کشش
دشمنوں پر رعب، دوستوں پر کشش پیدا کرتا ہے
. ذہنی وضاحت
خیالات کو منظم اور فہم کو بیدار کرتا ہے.
شہرت اور عزت
دگی میں کامیابی اور سماجی عزت کو بڑھاتا ہے
. صحت پر اثر
دل، خون، آنکھوں اور ہڈیوں کو قوت دیتا ہے
. جادو اور نظرِ بد سے تحفظ: روحانی طور پر حفاظت فراہم کرتا ہے
یاقوت اور محبت و تعلقات
اگر آپ کو رشتوں میں سردمہری، بدگمانی، غلط فہمیاں یا فاصلے کا سامنا ہے تو یاقوت اس مسئلے کا روحانی حل ہے کیونکہ سورج کا تعلق دل سے ہے اور دل محبت کا مرکز ہے یاقوت دل کے جذبے کو صاف کرتا ہے، باتوں میں سچائی، لہجے میں کشش اور شخصیت میں وفاداری پیدا کرتا ہے یہ وہ پتھر ہے جو دو دلوں کے درمیان نورانی رابطہ قائم کرتا ہے