زمرد ایک دلکش، سبز رنگ کا قیمتی پتھر ہے جسے انگریزی میں Emerald کہا جاتا ہے اور عربی میں زمرّد کہا جاتا ہے نجومی علوم میں اس کا تعلق عطارد (Mercury) سے ہے جو عقل، گفتار، منطق، تحریر، سفر، رابطے اور تجارت کا حاکم سیارہ ہے زمرد کو "حکمت کا خزانہ" بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ صرف دماغ کو نہیں بلکہ روح کو بھی شفاف بناتا ہے
زمرد کی نجومی حیثیت
عطارد کا تعلق برج جوزا (Gemini) اور برج سنبلہ (Virgo) سے ہوتا ہے اگر کسی فرد کے زائچے میں عطارد کمزور ہو یا غلط گھروں میں واقع ہو تو اسے ذہنی الجھن، بولنے میں رکاوٹ، فیصلہ سازی میں کمزوری، یا تجارتی ناکامی کا سامنا ہو سکتا ہے ایسے میں زمرد ایک نوری علاج کے طور پر کام کرتا ہے
زمرد سبز نور میں چھپی روحانی دانائی
زمرد نہ صرف ایک دلکش قیمتی پتھر ہے بلکہ اسے فطری شفاہی روشنی کا خزانہ بھی مانا جاتا ہے اس کا سبز رنگ فطرت، سکون، زندگی، ترقی اور شفاء کا رنگ ہے جب کوئی خالص زمرد پہنتا ہے تو یہ پتھر دل، دماغ اور روح کے درمیان ایک نورانی توازن قائم کرتا ہے
زمرد کے روحانی و جسمانی فوائد
ذہنی سکون اور واضح سوچ: یہ دماغ کو تازگی دیتا ہے، الجھنیں ختم کرتا ہے اور ذہن کو ترتیب میں لاتا ہے
گفتگو میں تاثیر: بولنے میں اعتماد، الفاظ میں کشش اور دل میں ہمت پیدا کرتا ہے
تجارتی کامیابی: عطارد چونکہ تجارت اور کاروبار کا سیارہ ہے، زمرد پہننے سے مالی فائدے، معاہدوں میں برکت اور منصوبوں میں کامیابی ملتی ہے
تعلیم اور علم میں ترقی: طلبا، اساتذہ، لکھاری اور محققین کے لیے یہ ایک روحانی خزانہ ہے
دماغی بیماریوں میں مفید: اعصابی کمزوری، ذہنی تھکن، بھولنے کی بیماری، اور بے چینی کے لیے اکسیر ہے
رابطے میں بہتری: تعلقات میں غلط فہمیاں ختم کرتا ہے اور ایک دوسرے کو سمجھنے کی صلاحیت دیتا ہے
جسمانی اثرات: دل، معدہ، آنکھوں اور اعصاب پر مثبت اثر ڈالتا ہے
باطنی طاقت: ذکر، مراقبہ اور روحانی ترقی کے سفر میں روشنی پیدا کرتا ہے
زمرد اور محبت و تعلقات
محبت صرف دل کا معاملہ نہیں بلکہ دماغ اور فہم کا بھی ہے زمرد دل کی بات کو عقل کے راستے سے گزارتا ہے اس لیے جن رشتوں میں غلط فہمی، خاموشی یا ذہنی فاصلے ہوں، وہاں زمرد نور بن کر دلوں کو جوڑتا ہے ازدواجی زندگی میں ہم آہنگی، رشتہ داریوں میں شفافیت، اور دوستیوں میں وفاداری پیدا کرتا ہے
زمرد اور دلی اطمینان
عطارد توازن، ذہنی نظم و ضبط اور گفتگو میں شائستگی لاتا ہے زمرد پہننے والا شخص اندر سے پُرامن، باوقار اور متوازن بن جاتا ہے یہ پتھر ان لوگوں کے لیے خاص مفید ہے جو ذہنی تھکن، بے چینی یا پریشانیوں سے دوچار ہوں یہ سکون کی لہریں پیدا کرتا ہے اور دل میں یقین، توکل اور نرمی پیدا کرتا ہے
زمرد اور ذاتی کشش
زمرد دل اور زبان کو ایک کر دیتا ہے جب انسان سچ بولتا ہے، شائستگی سے بولتا ہے، اور باطن میں سکون رکھتا ہے تو اس کی شخصیت خود ہی دوسروں کو اپنی طرف کھینچتی ہے یہ وہ کشش ہے جو نقلی لباس یا مصنوعی سجاؤ سے نہیں
بدر علی ھوت